26 اپریل 2016 - 11:54
ایرانی وزیر دفاع ماسکو پہنچ گئے

ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے وزیر دفاع کا یہ دوہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئے گو کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔

پچھلے تین ماہ کے دوران ایران کے وزیر دفاع کا یہ دوسرا دورہ روس ہے۔ اس سے قبل روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو بھی ایران کا دوہ کر چکے ہیں۔ وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان ماسکو میں اپنے قیام کے دوران ، سالانہ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ، اعلی روسی حکا م سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر دفاع اور روسی حکام کے درمیان ملاقات میں، دفاعی تعاون کے فروغ کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں ماسکو میں ہونے والی سالانہ سیکورٹی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے دفاع اور دیگر اعلی عہدیدار شرکت کریں گے۔ اس دو روزہ کانفرنس میں ایران کی شرکت روس کے لیے انتہا ئی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ تہران اور ماسکو نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اسٹریٹیجی اپنا کر، مشرق وسطی میں دہشت گردی کے خطرے کو پھیلنے سے روک دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169